لاہور شناسی فاؤنڈیشن اغراض و مقاصد
*علامہ
اقبالؒ اور قائد اعظمؒ کے افکار کی پیروی کرتے ہوئے نظریہ پاکستان کی حفاظت کرنا
اور اس کے فروغ کیلئے جدوجہد کرنا۔
*دنیا
کے قدیم شہر لاہور کی تاریخ،تمدن ثقافت کے فروغ و ترقی کیلئے فاؤنڈیشن کی جانب سے
لاہوریات پر مبنی ہفت روزہ اور ماہنامہ اخبارات و رسائل کا اجراء کرنا۔
*لاہور
کی تاریخ کے تحفظ کیلئے تحقیقی دستاویزات شائع کرنا۔ *لاہور
کی سیر گاہوں،مزارات،مقبروں اورتفریح گاہوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے جدوجہد
کرنااور متعلقہ اداروں اور میڈیا کو آگاہ کرنا۔
*لاہور
کے پرانے اورتاریخی مقامات آثار وباقیات پر کتب شائع کرنا۔
* اقلیتی
برادری کے ساتھ اتحاد و محبت کے فروغ کیلئے ان کے تہواروں میں شرکت کرنا۔
*مزارات
اولیاء کرام اور قدیم مقابرپر انکے حالات و زندگی پر مبنی فلیکسز آویزاں کرنا
*لاہور
کی قدیم عمارات کی باقیات پر ڈاکو مینٹریز تیار کرنا۔
* لاہور
کی ثقافت ،ادب و تہذیب کے فروغ کیلئے سیمینار ،کانفرنسزاور نمائشیں منعقد کرنا۔
*لاہور
کی تاریخی عمارات اور ثقافتی ورثہ سے متعلق مسائل کے حل کیلئے متعلقہ اداروں اور
حکام کو مطلع کرنا۔
*لاہور
کے کلچر اور باقیات پر مبنی کیلنڈر ،فوٹو گرافک البم شائع کرنا۔
*مختلف
تعلیم اداروں میں لاہور کوئز پروگرام اور دیگر پروگراموں کا انعقاد کرنا۔
*لاہور
شناسی کورسز کا اجراء کرنا۔ *لاہور کی تاریخی یادگاروں کو محفوط بنانے
کی غرض سے کلچرل فوٹو واک منعقد کروانا۔ *مختلف
تعلیمی اداروں میں تاریخ اور ریسرچ کے سٹوڈنٹس کو مدد فراہم کرنا۔
No comments:
Post a Comment